قوم ایک مہینہ دے، ٹیم ورلڈکپ جیت کر آئے گی: محسن نقوی

لندن: (ویب ڈیسک) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ قوم سے درخواست ہے ٹیم کو ایک مہینہ دیں، ٹیم ورلڈکپ جیت کر آئے گی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا کہ ٹیم ایک میچ ہار جائے تو پوسٹ مارٹم ہوتا ہے۔

انہوں نے ورلڈکپ تک ٹیم پر تنقید نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ چار ہفتے بعد ٹیم فائنل میں ہوگی، اس وقت تک ٹیم کا ساتھ دیں، قومی ٹیم کے دماغ میں ایک بات ہو کہ قوم ہمارے ساتھ ہے تو وہ جیت جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں