بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع، پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا لیے

لندن: (دنیا نیوز) پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کے چوتھے اور آخری میچ میں انگلینڈ کیخلاف 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنالیے۔

لندن کے اوول گراؤنڈ میں ہونیوالے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان چار میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان جوش بٹلر نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کے کپتان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ 

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا تاہم 59 رنز کے مجموعی سکور پر بابر اعظم 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، دوسری وکٹ محمد رمضان کی گری جو 23 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خان 38، فخر زمان 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاداب خان، اعظم خان اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔

ٹاس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرہم بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے، قومی ٹیم میں دوتبدیلیاں کی گئی ہیں، صائم ایوب اور عماد وسیم کی جگہ عثمان خان اور نسیم شاہ کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ بارش کی نذر ہوا، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کو شکست دی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں