ظہیر عباس پی سی بی گورننگ باڈی کے رکن منتخب، اہم عہدہ ملنے کا امکان
کراچی: (ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کپتان ظہیر عباس پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن منتخب ہوگئے جبکہ انہیں اہم ذمہ داری ملنے کا بھی امکان ہے۔
ایشین بریڈ مین کے نام سے مشہور عظیم بلے باز پی سی بی میں سٹیٹ بینک کی نمائندگی کریں گے، ان کی نامزدگی معراج خان کی جگہ ہوئی ہے۔
ظہیر عباس نے سٹیٹ بینک حکام سے ملاقات کے بعد ذمہ داری سنبھالنے پر رضا مندی ظاہر کی تاہم پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے ممبرز کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ کوویڈ19 کے سبب شدید علالت کا شکار ہونے کے بعد77 سالہ ظہیرعباس اب روبہ صحت ہیں، فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچریز کی سنچری سکور کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر ظہیرعباس آئی سی سی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔