بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کیلئے این او سی جاری

لاہور: (دنیا نیوز) بھارت کی وزارت کھیل نے پاکستان میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے انڈین ٹیم کو این او سی جاری کر دیا۔

بھارتی وزارت کھیل کی جانب سے کرکٹ ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ انڈیا کو خط موصول ہو گیا، جس میں دورہ پاکستان کے لئے مزید کلیئرنس حاصل کرنے کیلئے بھارتی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ میں شرکت کیلئے 21 نومبر کو لاہور پہنچنا ہے، بھارت اور پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کا میچ 25 نومبر کو لاہور میں شیڈول ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں