پاکستان اور زمبابوے کے درمیان آخری ٹی 20 آج، شاہین کلین سویپ کیلئے پرعزم

بلاوائیو: (دنیا نیوز) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل آج بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور سیریز میں وائٹ واش کیلئے پرعزم ہے۔

قومی ٹیم نے بنچ سٹرینتھ چیک کرنے کیلئے آج کے میچ کیلئے 4 تبدیلیاں کی ہیں، اس طرح پاکستان اپنے تمام کھلاڑیوں کو سیریز میں موقع دے گا۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ روز ہی کردیا گیا تھا، اوپنر صائم ایوب، فاسٹ باؤلر حارث رؤف، سپنر ابرار احمد اور عرفان خان نیازی کو آرام دیا گیا ہے۔

ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، طیب طاہر شامل ہیں، قاسم اکرم، عارف منہاس، جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد حسنین اور سفیان مقیم کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں