بھارت کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، آسٹریلوی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی

ایڈیلیڈ: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کر دی۔

فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ کی جگہ آسٹریلیا نے پلیئنگ الیون میں سکاٹ بولینڈ کو شامل کر لیا، جوش ہیزل ووڈ انجری کا شکار ہو کر دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اس بارے میں اعلان کیا تھا کہ شین ایبٹ اور برینڈن ڈوگیٹ کو آسٹریلوی سکواڈ میں شامل کیا تھا تاکہ ہیزل ووڈ کی کمی پوری کی جا سکے۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ کل سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا، آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلے میچ بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں