قومی ٹی 20 سکواڈ زمبابوے سے ڈربن پہنچ گیا

ڈربن (دنیا نیوز) ساؤتھ افریقہ سے ٹی 20 سیریز کھیلنے کےلیے قومی ٹی 20 سکواڈ زمبابوے سے ڈربن پہنچ گیا۔

کپتان محمد رضوان، بابر اعظم اور شاہین شاہ بھی ڈربن پہنچ گئے، پاکستان کرکٹ ٹیم ہفتے کے روز آرام کرے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے پریکٹس کرے گی، قومی سکواڈ کنگز میڈ کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں