پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ بیرون ملک کرانے کی تجویز

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن 10 کے ڈرافٹ بیرون ملک کرانے کی تجویز سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کے لیے انگلینڈ اور دبئی کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے، ڈرافٹ کی بیرون ملک کرانے کی تجویز پی ایس ایل کے حوالے سے ہونے والے حالیہ اجلاس میں سامنے آئی۔

پی ایس ایل ڈرافٹ میں نامور کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر زور دیا گیا، آئی پی ایل کے معاہدوں سے محروم رہنے والوں کو ڈرافٹ میں شامل کرنے پر زور دیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نامور کرکٹرز کو ڈرافٹ میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، بڑے ناموں کے لیے فرنچائزز کا مالی معاونت کرنے کے لیے پی سی بی پر زور دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں