پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

آکلینڈ: (دنیا نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا 11 بجے شروع ہو گا، پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز میں کیوی ٹیم کو دو صفر کی برتری حاصل ہے، قومی ون ڈے سکواڈ نے دوسرے روز بھی ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ کھیلا۔

قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشن میں کھیلنا آسان نہیں ہوتا، نئے لڑکوں کا ٹیلنٹ آہستہ آہستہ ضرور سامنے آئے گا۔

عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی نے اگر انٹرنیشنل کرکٹ میں خود کو منوانا ہے تو کارکردگی بہتر بنانا ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں