پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو 148 رنز کا ہدف

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے گیارہویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی ، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر147  رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 46 رنز کیساتھ نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب 4، ٹام کوہلر-کیڈمور 7، محمد حارث 28، حسین طلعت 18، مچل اوون 5 ، عبدالصمد اور لیوک ووڈ 2، 2 رنز بناکر چلتے بنے جبکہ الزاری جوزف 20 اور عارف یعقوب ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے 3، 3 جبکہ میر حمزہ اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اسے 2 میں کامیابی حاصل ہوئی اور پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم اب تک 3 میچز کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کر چکی ہے اور وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطان صفر پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں