ملتان سلطانز کی لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں پہلی وکٹ گر گئی

ملتان:(دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ 10 کے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں آج رات 8 بجے شروع ہوا جہاں ملتان سلطانز کی قیادت رضوان اور لاہور قلندرز کو شاہین آفریدی لیڈ کررہے ہیں۔

ملتان سلطانز کی جانب سے یاسر خان اور محمد رضوان نے شاندار اوپنگ کا آغاز کیا لیکن 89 کے سکور پر محمد رضوان 32رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، انہیں عاطف آفریدی نے بولڈ کیا۔

واضح رہے پاکستان سپر لیگ 10 میں تین لگاتار میچ ہارنے کے بعد ملتان سلطانز چوتھا میچ اپنے ہوم گراؤنڈ ملتان میں آج لاہور قلندرز کی مضبوط ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں