پی ایس ایل 10: آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز مدمقابل

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ کے سپر ہٹ مقابلے جاری ہیں، ایک روزہ بریک کے بعد آج سے پھر چوکوں چھکوں کی برسات ہوگی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں میں آج جوڑ پڑے گا، دونوں ٹیمیں رات 8 بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی۔
واضح رہے کہ کراچی کے بعد لاہور میں پی ایس ایل کے میچز جاری ہیں جن کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد قذافی سٹیڈیم میں آتی ہے۔