نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- پولیس کی مدعیت میں دہشتگردی دفعات کےتحت مقدمہ درج،ترجمان
  • بریکنگ :- واقعہ میں ملوث 100سےزائدافرادکوحراست میں لےلیاگیا،ترجمان
  • بریکنگ :- سی سی ٹی وی فوٹیج سےشناخت کاعمل جاری ہے،ترجمان
  • بریکنگ :- سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت کےواقعہ میں پیشرفت
  • بریکنگ :- مرکزی ملزم فرحان ادریس گرفتار،ترجمان پنجاب پولیس
  • بریکنگ :- فرحان کوویڈیومیں تشددکرتےاوراشتعال دلاتےدیکھاجاسکتاہے،ترجمان
  • بریکنگ :- دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئےچھاپےمارےجارہےہیں،ترجمان
Coronavirus Updates

وفاقی دارالحکومت میں ایک شہر ی قتل، دوسرے کی لاش بر آمد

کرائم

اسلام آباد:(روزنامہ دنیا )وفاقی دارالحکومت میں ایک شہر ی قتل جبکہ دوسرے کی لاش بر آمد ہوئی ہے ،پولیس نے قتل کے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کورال پولیس کو روبینہ نے بتایاکہ آصف سمیت چار افراد نے شادی کی تقریب میں معمولی تلخ کلامی پر اسکے خاوند بشارت مسیح کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،ادھر کتبل ٹائون کے علاقہ سے لاش برآمد ہوئی ہے ، متوفی کی عمر 30 سال کے قریب ہے ،پولیس ذرائع کے مطابق متوفی سے کوئی ایسی دستاویزات نہیں ملیں جس سے شناخت ہو سکے ،لاش راول ڈیم کے سپل ویز کھولے جانے پر بہہ کر آئی ہے ،لاش کو پمز منتقل کر دیا گیا۔

مزید برآں لوئی بھیر تھانے کی ہومی سائیڈ پولیس ٹیم نے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم خلیق عرف ملنگی کو گرفتار کرلیا،ملزم تھانہ لو ہی بھیر کی حدود بحر یہ ٹاؤن فیز فائیو میں محمد ارسلان کو پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل اور اس کے والدہ کو زخمی کرکے روپوش ہوگیا تھا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں