کراچی : دو مختلف پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، 2 زخمی حالت میں گرفتار

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر دو مختلف پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔

کراچی پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 17 موبائل فونز ، 3 پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوا جبکہ ملزمان ماضی میں متعدد مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزم کی شناخت شان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزمان میں ساگر اور حذیفہ شامل ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں