پھول نگر: 33 کروڑ روپے مالیت کا ذخیرہ تیل اور ڈیزل برآمد

پھول نگر : ( دنیا نیوز ) پھول نگر پولیس نے پٹرول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کئے گئے آپریشن کے دوران 33 کروڑ روپے مالیت کا ذخیرہ تیل اور ڈیزل برآمد کر لیا۔

پھول نگر پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران 2 مختلف ڈپو سے 13 لاکھ لیٹر تیل اور ڈیزل برآمد ہوا جبکہ دونوں ڈپو سیل کر دیئے گئے اور درجن سے زائد آئل ٹینکر بھی تحویل میں لے لئے گئے ہیں۔

ڈویژنل پولیس آفیسر ( ڈی پی او ) کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمات درج ہوں گے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں