لالچی ماں نے نومولود بیٹے کو ایک لاکھ روپے میں بیچ ڈالا

نئی دہلی : (ویب ڈیسک ) بھارت میں لالچی ماں نے ایک لاکھ روپے کے لالچ میں اپنے ایک دن کے نومولود بیٹے کو بیچ ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بےحسی کا یہ واقعہ بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع چترامیں پیش آیا ہے ۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ چترا کے ڈپٹی کمشنر کو اس واقعے کی اطلاع ملی جس پر انہوں نے پولیس کو آگاہ کیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر نوزائیدہ کو بوکارو ضلع سے برآمد کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ نومولود کی ماں سمیت جرم میں ملوث دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا  ہے اور ماں کے قبضے سے ایک لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق نومولود کو بیچنے کیلئے ساڑھے 4 لاکھ روپے کا معاہدہ کیا گیا تھا ۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں