کراچی: انسداد اغوا برائے تاوان سیل نے 3 نوجوانوں کو بازیاب کروا لیا

کراچی: (دنیا نیوز) انسداد اغوا برائے تاوان سیل نے نارتھ ناظم آباد تھانے پر چھاپہ مار کر 50 لاکھ روپے تاوان کیلئے اغوا کیے گئے 3 نوجوان بازیاب کروا لیے، واردات میں ایس ایچ او کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے وی سی سی حکام کے مطابق مغوی نوجوان 2 روز سے تھانے کی چھت پر قید تھے، اغوا کاروں نے سستا کالا بچھو فروخت کرنے کا لالچ دے کر نوجوانوں کو اغوا کر لیا اور 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔

مغویوں کے اہل خانہ نے 4 لاکھ روپے تاوان دیا، اے وی سی سی نے کارروائی کے دوران رقم بھی برآمد کرلی، ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں