منچن آباد : عطائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن نے طالبعلم کی جان لے لی

منچن آباد: (دنیا نیوز)میکلوڈ گنج میں غلط انجکشن لگنے سے فرسٹ ایئر کا طالب علم اویس یوسف جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ورثاء کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ اویس یوسف کی موت عطائی ڈاکٹر امجد ظفر کے غلط انجکشن لگانے سے ہوئی ہے، ورثاء کے ہمراہ شہریوں اور طلباء کی بڑی تعداد نے لاڑی اڈا پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے روڈ بلاک کردی، عطائی ڈاکٹر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا،محکمہ صحت کے افسران کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔

احتجاج کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے عطائی ڈاکٹر کا کلینک سیل کر دیا گیا ،مظاہرین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ عطائی ڈاکٹر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں