راولپنڈی میں غیرت کے نام پر 2 افراد کو قتل کردیا گیا

راولپنڈی: (دنیا نیوز) غیرت کے نام پر خاتون اور مرد کو قتل کردیا گیا۔

افسوسناک واقعہ گوجر خان کے علاقے حبیب کینال میں پیش آیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولہ ثمرین کے اہل خانہ نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے ثمرین اور وزیر خان کو قتل کیا۔

ایس پی صدر نے فوری ٹیمیں تشکیل دے کر مقتولہ کے والد گلاب خان، بھائی ارشاد خان اور شوہرعرفان کو گرفتار کرلیا، واقعے کی اطلاع پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر خود موقع پر پہنچے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا۔

ایس پی صدر محمد کھوکھر کے مطابق موقع سے شواہد جمع کرکے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، میرٹ پر تفتیش کر کے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں