کراچی: شاہ لطیف ٹاون پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی ، 2ملزمان گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی میں دو ملزمان گرفتار کرلیے ۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اورموٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے ، ملزم آصف اورپرویز جانوروں سےبھرے ٹرک چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں ، ملزمان نےچندروزقبل بھینسوں کےباڑےمیں واردات کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جانورچوری کرکےمذبح خانےمیں فروخت کردیتےتھے، ملزمان کا گروپ 8 افراد پر مشتمل ہے۔

پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں