بہاولپور میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 3 ڈاکو ہلاک

بہاولپور: (دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع بہاولپور کے علاقے ہیڈ راجکاں میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو مارے گئے ۔

ڈی پی او بہاولپور کے مطابق ہیڈ راجکاں پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت حاجی احمد ، صادق حسین اور سہیل اصغر کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔

ڈی پی او کے مطابق ملزمان سے تین عدد موٹر سائیکل ، 2 پسٹل اور ایک  کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے ، تینوں ڈاکوؤں نے چند دن پہلے تھانہ ہیڈ راجکاں کے علاقے میں دوران واردات ایک نوجوان ساجد علی کو قتل کیا تھا۔

ملزمان اس کے علاوہ درجنوں قتل، ڈکیتی و راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

اس حوالے سے ڈی پی او سید محمد عباس کاکہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں