کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کالعدم تنظیم کا اہم دہشت گرد گرفتار کر لیا

حیدر آباد: (دنیا نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے حیدرآباد مکی شاہ کے علاقے میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی گروپ کا اہم دہشت گرد گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد تاج ملوک عرف حافظ پٹھان کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ و دیگر مسروقہ سامان بر آمد ہوا، گرفتار دہشت گرد نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ہینڈ گرنیڈ کا حملہ کر کے شہر میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتا تھا۔

گرفتار دہشت گرد نے اعتراف کیا ہے کہ وہ عام لوگوں کی ذہن سازی کر کے تخریب کاری کے لیے تیار کرتا تھا، دہشت گرد 2012ء میں ڈوگر،اورکزئی اور ایف سی حملے میں ملوث تھا، وہ 2013 میں آرمی چیک پوسٹ حملے میں بھی ملوث رہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں