کراچی : مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی حالت میں 2 ملزمان گرفتار

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے منگھو پیرمیں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش 20 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں