ایف ائی اے انٹرپول کی یو اے ای میں کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

لاہور: (دنیانیوز) ایف آئی اے انٹرپول نے فیصل آباد پولیس کو مطلوب 3 ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر کے فیصل آباد ائیرپورٹ منتقل کر دیا ، گرفتار ملزمان میں محمد ذیشان، محمد عثمان اور محمد ثقلین شامل ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف اغواء اور جنسی زیادتی کے تحت مقدمات درج تھے، انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس بھی جاری کئے تھے۔

ایف آئی اے نے ملزمان کو پاکستانی منتقلی کے بعد فیصل آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں