کراچی : پاکستان رینجرز سندھ کی کارروائی ، کورنگی سے دہشتگردگرفتار

کراچی: (دنیانیوز) پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کا دہشتگرد جنید حمید عرف جنید بلڈاگ گرفتار کرلیا ۔

ترجمان رینجرز سندھ   کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ، ملزم ایم کیو ایم لندن کے دہشتگرد رئیس مما کا قریبی ساتھی رہ چکا ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہےکہ جنید بلڈاگ کورنگی میں ٹارگٹ کلنگ گروپ کا سرغنہ بھی رہا ہے، ملزم 36 سے زائد افراد کے قتل اور متعدد افراد کو زخمی کرنے میں بھی ملوث ہے ۔

ترجمان کابتانا ہے کہ ملزم نے 2011 میں کورنگی چکرا گوٹھ میں پولیس بس پر حملے کا بھی اعتراف کیا ہے ، اس حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 26 زخمی ہوئے تھے ۔

ترجمان رینجرز نے مزید کہا کہ ملزم 2013 کے بعد بلوچستان جھل مگسی میں روپوش ہوگیا تھا ، ملزم جنید قتل،اقدام قتل،جلاؤ گھیراؤ اور دہشت گردی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں