قبولہ: ملزمان نے 14 سالہ لڑکے کو برہنہ کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

قبولہ: (دنیا نیوز) سفاک ملزمان نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکے کو برہنہ کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان تشدد کرتے ہوئے واقعہ کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔

یہ افسوسناک واقعہ گاؤں 37 (ای بی) میں پیش آیا جہاں 4 ملزمان نے ایک 14 سالہ لڑکے پر شدید تشدد کیا، ملزمان نے لڑکے کے ہاتھ باندھ کر اور منہ پہ کپڑا ڈال کر اسے برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزمان نے لڑکے پر تشدد کرتے ہوئے اس کی ویڈیو بھی بنا لی جسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا، پولیس نے واقعہ میں ملوث 3 ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں