اسلام آباد : تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کی کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار

اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) وفاقی دارالحکومت میں تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والا ملزم دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے راول ڈیم پر ٹک شاپ کے مالک کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں