پشاور: محکمہ ایکسائز کی کارروائی ، بین الاقوامی و بین الصوبائی منشیات گروہ کے 4 سمگلر گرفتار

پشاور: (دنیانیوز) محکمہ ایکسائز نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی و بین الصوبائی منشیات گروہ کے چار سمگلر گرفتار کرلیے۔

ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق گروہ کے دو انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا گیا ،  ملزمان کے جسم سے 64 ہیروئن کے کیپسول برآمد کیے گئے ہیں، ہیروئن دبئی سمگل کی جارہی تھی ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر خیبرباڑہ سے مزید 2 سمگلر بھی گرفتار کیے گئے ہیں ۔ 

ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کاآغاز کردیا گیا ہے ۔


 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں