میاں چنوں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق

میاں چنوں: (دنیانیوز) پنجاب کے شہر میاں چنوں میں زمین کا تنازع ایک شخص کی جان لے گیا جبکہ 3افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ میاں چنوں کے نواحی گاؤں  49پندرہ ایل میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص (بھائی )  جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں جاں بحق شخص کے دوسگے بھائی اوران کا باپ شامل ہے۔

پولیس تھانہ صدرنے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں