رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن، 20 جرائم پیشہ افراد گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے پرانا گولیمار و دیگر علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشن کے دوران 20 جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزموں میں 10 سٹریٹ کرمنلز، 8 منشیات فروش اور 2 غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن شامل ہیں، ملزمان سے 6 نائن ایم ایم پستول، تین 30 بور پستول، 131 مختلف اقسام کا ایمونیشن برآمد ہوا۔

گرفتار ملزموں سے 9 پیکٹ تنزانیہ، 105 پیکٹس ہیروئن، ایک پیکٹ کرسٹل، 30 پیکٹس گٹکا ، 3 چھینی ہوئی موٹرسائیکلیں، 6 سمارٹ فونز،3 ڈمی فونز بھی برآمد ہوئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں