سہراب گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی: (دنیا نیوز) سہراب گوٹھ انڈر پاس کے قریب نامعلوم ملزموں کی پولیس پر فائرنگ کے نتیجہ میں 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، اہلکاروں کی شناخت رحمت اور حکیم کے نام سے ہوئی، مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں