کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 3 خطرناک ڈکیت گرفتار

کراچی : (دنیانیوز) سی ٹی ڈی سندھ نے تھانہ سائٹ اے کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے بنگالی ڈکیت گروپ کے3 خطرناک ڈاکو گرفتار کرلیے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق گزشتہ شب تھانہ سائٹ اے کی حدودمیں کارروائی کی گئی ، گرفتار ملزمان کی شناخت عمران نذیر، عمر فاروق، عبید اللہ عرف وحید کے نام سے ہوئی ہے ، ملزمان سے ایک 9 ایم ایم اور دو30بور کےٹی ٹی پستول برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نےشریف آباد میں موبائل فون کی دکان لوٹنے کے دوران مزاحمت پر دکاندارکوگولی مارکرزخمی کردیاتھا ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نےچھینے گئےموبائل فون خریدنےوالے دکان داروں کی نشاندہی کردی، ملوث دکانداروں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان اس سے قبل متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں