ڈیرہ اسماعیل خان: گھریلو تنازع 5 افراد کی جان لے گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) گھریلو تنازع پر ایک ہی گھر کے پانچ افراد کو قتل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سفاک شوہر نے گھریلو تنازع پر اپنی بیوی کو قتل کردیا، مقتولہ کے بھائی نے طعیش میں آکر بہن کے سسرال جاکر چار افراد کی جان لے لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بھائی نے اپنی بہن کی جان کے بدلے بھانجی، ساس، سسر اور سالی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔