کراچی: مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، فائرنگ سے خاتون بھی زخمی

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں واردات کے بعد فرار ہونے والے 2 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

کراچی کے علاقے گلبہار وحید آباد میں 3 ڈاکو دکان میں واردات کرنے کے بعد فرار ہوئے تو اطلاع پر پولیس نے تعاقب شروع کر دیا اس دوران تینوں ملزمان ایک گھر میں گھس گئے، ڈاکوؤں نے اپنے بچاؤ کیلئے فائرنگ کی جس کی وجہ سے گھر میں موجود ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران 2 ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں حراست میں لے لیا گیا جبکہ ملزموں کا ایک ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ڈاکوؤں کو تھانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں