گرم پانی کیوں مانگا؟ سفاک مالکن نے پٹرول چھڑک کر ملازمہ کو آگ لگادی

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں مکان مالکن کی بیوی نے گھریلو ملازمہ کوگرم پانی مانگنے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

تفصیلات کےمطابق تھانہ نارتھ کینٹ کی حدود میں مکان مالکن نے گھریلو ملازمہ کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے 40 سالہ گھریلو ملازمہ شبنم کے جسم کا 70 فیصد حصہ جھلس گیا،گھریلو ملازمہ شبنم گزشتہ 11 سال سے نعمان نامی شخص کے گھر ملازمت کر رہی ہے۔

نعمان کی اہلیہ شازیہ نے گرم پانی مانگنے کی رنجش میں ملازمہ شبنم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی، متاثرہ گھریلو ملازمہ کو میو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے۔

متاثرہ گھریلو ملازمہ کے اہلخانہ نے مکان مالکن شازیہ کے خلاف تھانہ نارتھ کینٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے گھر کے مالک نعمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے ، خاتون کے جسم پر زخم گرم پانی کے ہیں ۔ پٹرول ڈال کر جلانے کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔ گرفتار ملزم نعمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں