کراچی: بچے کی لاش ہسپتال چھوڑنے والے گاڑی مالک کے گھر پولیس کا چھاپہ

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس نے جناح ہسپتال میں بچے کی لاش کو چھوڑ کر فرار ہونے والے گاڑی کے مالک کے گھر پر چھاپہ مارا۔

پولیس کی جانب سے ڈیفنس فیز ایٹ میں چھاپہ مارا گیا، اس دوران گھر میں نہ گاڑی موجود تھی اور نہ ہی مالک گھر پایا گیا، گھر میں موجود خواتین سے واقعے کے متعلق پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ مالک گھر میں موجود نہیں اور گاڑی لے کر باہر گیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک کار سوار جناح ہسپتال کراچی کی ایمرجنسی میں بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا، پوسٹمارٹم میں بچے سے بدفعلی کی تصدیق ہوئی، بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے، پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو تلاش کیا جا رہا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں