گاڑی کی ٹکر سے 6 افراد کی موت: ملزم کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹیکل ٹیسٹ کرا لیے

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں گاڑی کی ٹکر سے 6 افراد کی ہلاکت کے ذمہ دار ملزم افنان شفقت کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹیکل ٹیسٹ کرا لیے گئے۔

افنان شفقت کے دونوں ٹیسٹ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے کرائے گئے، افنان شفقت کے سروسز ہسپتال میں ہونے والے اوسیفکیشن ٹیسٹ کی رپورٹ پولیس کو تاحال نہ مل سکی، افنان کا اوسیفکیشن ٹیسٹ عمر کے تعین کیلئے کرایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پولیس افنان کے ٹیسٹوں کی رپورٹ ملنے کے بعد تفتیش کو آگے بڑھائے گی، کار سوار افنان کے دوست علی عبداللہ اور سعد تاحال گرفتار نہ ہو سکے، افنان کے دوست ابراہیم کی گرفتاری کو پولیس نے التوا میں رکھا ہوا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں