پشاور: پولیوسکیورٹی ڈیوٹی سے واپس جانیوالا پولیس اہلکارفائرنگ سے شہید

پشاور: (دنیانیوز) نالہ خوڑ کے علاقے میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیو سکیورٹی ڈیوٹی سے واپس جانیوالا پولیس اہلکار شہیدہوگیا۔

پولیس کے مطابق پولیو سکیورٹی ڈیوٹی سے واپسی پر نامعلوم شرپسندوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی ، پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں