جائیداد کا تنازع ، چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

لاہور : (دنیانیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ساندہ کے علاقے راج گڑھ میں جائیداد کے تنازع نے دوبھائیوں کی جان لے لی ۔

تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقے راج گڑھ میں دو بھائیوں کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا اور اسی معاملے پردونوں بھائیوں میں جھگڑا ہوا جس پرچھوٹے بھائی نے پہلے بڑے بھائی کو گولی مار کر قتل کیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مارلی۔

متوفین کی شناخت شہزاد اور سلطان کے نام سے ہوئی ہے ، شہزاد 3 جبکہ سلطان 5 بچوں کا باپ تھا، متوفین ایک ہی چھت تلے رہتے تھے۔ 

پولیس کے مطابق لواحقین کا کہنا ہے کہ گھر کا معاملہ گھر میں ہی ختم کرنا چاہتے ہیں، کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے، نہ ہی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب پولیس اور کرائم سین یونٹ کی ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جائیں گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں