مریدکے: نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زمیندار کو موت کے گھاٹ اتار دیا

مریدکے: (دنیا نیوز) مریدکے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زمیندار کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ مریدکے کے نواحی علاقے لدھیکے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے اپنے گھر میں موجود مقامی زمیندار کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، مقتول کی شناخت اکرم کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے قتل کی وجہ جاننے کیلئے تفتیش شروع کر دی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں