اوکاڑہ : تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

اوکاڑہ: (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا ۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت عدنان ،ندیم ،اور یاسر کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان علاقے میں خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے لاکھوں کی نقدی، موبائلز فون اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ، ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں