اےاین ایف کی کارروائیاں : 31 کلو سے زائد منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹس فورس ( اے این ایف) نے 8 کارروائیوں کےدوران 31 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 8 ملزمان بھی گرفتارکرلیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں فیصل آباد، کراچی، راولپنڈی، کوہاٹ، ملتان، ڈی جی خان، حیدرآباد اور خیبر میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 40 کوکین بھرے کیپسولزاور 240ایکسٹیسی گولیاں برآمد کرلی گئیں ۔

ترجمان کے مطابق کارروائی میں 1 کلو 343 گرام آئس اور 558 گرام ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران 29 کلو 400 گرام چرس بھی برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان اےاین ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں