کراچی: نامعلوم کار سواروں نے بی بی اے کے طالب علم کو اغواء کر لیا

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں نامعلوم کار سواروں نے بی بی اے کے طالب علم کو اغواء کر لیا ہے۔

اغواء کی واردات کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں ہوئی جہاں نامعلوم کار سوار ملزمان طالب علم وجاہت ندیم کو مبینہ طور پر اغواء کر کے لے گئے، اغواء کا مقدمہ مغوی وجاہت ندیم کی بہن وجیہہ ندیم ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

مقدمے میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جٹ لائن کے امام بارگاہ حسینی کے قریب پرائیویٹ کار میں سوار 4 مسلح افراد نے میرے بھائی کو اغوا کیا، والدہ کے نمبر پر سوشل میڈیا کے ذریعے اغواء کار رابطہ کر رہے ہیں، اغواء کاروں نے بھائی کی ویڈیو بھی ارسال کی ہے۔

مغوی کی بہن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ویڈیو میں وجاہت کی آنکھوں پر پٹی باندھی ہوئی ہے، اغوا کاروں کی جانب سے 50 ہزار امریکی ڈالر بٹ کوائن کے ذریعے طلب کئے جا رہے ہیں، پولیس نے مقدمہ تفتیش کیلئے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل یونٹ کو منتقل کر دیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں