کراچی: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ڈاکو سمیت 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ڈاکو سمیت 2 ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔

کراچی کے علاقے ماڑی پور مچھر کالونی میں ڈاکو لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہا تھا کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران گولیاں لگنے سے ڈاکو زخمی گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا، ملزم کی شناخت طلحہ کے نام سے ہوئی، اسلحہ برآمد کر کے تھانے منتقل کر دیا جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔

ادھر کراچی کے تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے لائسنس یافتہ نائن ایم ایم پستول برآمد کر لی گئی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں