تھانہ ترنول پولیس کی حراست سے ملزم فرار، غفلت برتنے والے اہلکار معطل

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تھانہ ترنول پولیس کی حراست سے ملزم فرار ہو گیا، آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے وقوعہ کا نوٹس لے لیا۔

ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کہا کہ غفلت برتنے والے افسران واہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی پی او صدر زون وقوعہ کی انکوائری کریں گے، قصور واروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں