نوشہرہ: مسلح ملزمان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

نوشہرہ: (دنیا نیوز) پبی چراٹ روڈ پر مسلح ملزمان نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مقتولین شادی کی تقریب سے واپس گھر آ رہے تھے، مقتولین کی شناخت شاہد نواز اور طاہر امین سکنہ جلوزئی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں