رشتہ داروں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنانے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد: (دنیا نیوز) تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے محلہ حیدر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد رشتہ داروں کو گن پوائنٹ پر گھر میں یرغمال بنانے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے گھریلو رنجش کی بناء پر اپنے رشتہ دادں کو یرغمال بنا رکھا تھا، پولیس ٹیم کے پہنچنے پر ملزم کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم انوار زخمی ہو گیا، ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، سی پی او، ڈی آئی جی کامران عادل خود موقع پر پہنچ گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں