شکارپور: گڑھی تیغو کچہ میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن ، 5مشکوک افراد گرفتار

شکارپور:(دنیا نیوز) پولیس اور سندھ رینجرز کا گڑھی تیغو کچہ میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے ، آپریشن کے دوران 5 مشکوک افراد گرفتار کرلیے۔

ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے آئی ڈیز کی تاریں برآمد ہوئیں، ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار اور تباہ کر دیا گیا، ڈاکوؤں، پولیس اور رینجرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

واضح رہے سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقوں میں کچے کے وسیع رقبے پر پانچ اضلاع میں امن و امان کی صورتِ انتہائی خراب ہے، اس لیے وہاں جرائم پیشہ کے خلاف مسلسل سرچ آپریشنز کیے جارہے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں