کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جاں بحق

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کےمطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ کچھی کے علاقے بھاگ میں پیش آیا، جاں بحق شخص کی شناخت اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھاگ محمد اکبر بلوچ کے نام سے ہوئی ہے، مقتول محمد اکبر بلوچ نیشنل پارٹی ضلع کچھی کے سابق جنرل سیکرٹری بھی تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال بھاگ منتقل کردیا گیا ہے، واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں