پشاور: کھلونا نما بندوقوں فروخت کرنے پر پابندی عائد

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں کھلونا نما بندوقوں اور فائر کریکر پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ امن و امان کے پیش نظر کھلونا اسلحہ اور فائر کریکرز پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔

ڈی سی پشاور سرمد سلیم اکرم کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کے پیش نظر کھلونا اسلحہ کلچر کے خاتمے کا اقدام کیا گیا ہے، عیدالفطر کے موقع پر کھلونا اسلحہ فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں